بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویسٹ انڈیز میں قومی ٹیم کے کوروناٹیسٹ منفی آ گئے

ویسٹ انڈیز میں موجود قومی کرکٹ اسکواڈ کی کورونا ٹیسٹ رپورٹس آ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز میں قومی کرکٹ اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہیں، قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے ارکان اب ٹریننگ کرسکیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے 11 ارکان کے ویسٹ انڈیز پہنچنے پرکورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جن کی رپورٹس منفی آ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج برج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

برج ٹاؤن میں آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ سیریز بہت اہم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.