بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہد آفریدی ایک اور لیگ میں ایکشن دکھانے کو تیار

پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نیپال کے  ٹی 20 ٹورنامنٹ ای پی ایل کا حصہ بن گئے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شاہد آفریدی نے مداحوں کو اپنے ایورسٹ پریمیئر لیگ کا حصہ بننے کی اطلاع دی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے عالمی وبا کورونا کے دور میں کرکٹ میشوں کے دوران امپائروں سے متعلق قوانین پر اعتراض اٹھا دیا۔

شاہد آفریدی لیگ میں کھٹمنڈو کنگز الیون کی نمائندگی کریں گے جس کی تصدیق ‏شاہد آفریدی اور ای پی ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی ہے۔

شاہد آفریدی مقامی کھلاڑی سندیپ لامے چانے کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ایورسٹ پریمیئر لیگ (ای پی ایل) رواں برس 25 ستمبر سے شروع ہوگی جس میں دنیا بھر کے بہترین ‏کھلاڑی شریک ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لنکا پریمیئر لیگ کی فرنچائز گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان شاہد آفریدی نے سری لنکا کی فلائٹ مِس کردی۔

مایہ ناز آل راؤنڈر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ نیپال جانے کے لیے تیار ہیں، وہ اس دوران مزید دیگر جگہوں پر بھی جائیں گے جن کے متعلق سنا ہے کہ ان جیسی خوبصورتی کہیں اور نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.