ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا سابق وزیراعظم نواز شریف کے ویزے سے متعلق کہنا ہے کہ برطانیہ میں نوازشریف نے ویزا میں توسیع کی درخواست کی تھی، ویزا میں توسیع کی درخواست معمول کی کارروائی ہے۔
مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ برطانوی ہوم آفس نے لکھا ہے کہ نوازشریف ٹریبیونل میں اپیل کرسکتے ہیں، ٹریبونل کے فیصلے تک نوازشریف کی لندن میں قیام قانونی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انہوں نے جھوٹے الزامات لگائے جب ثبوت کی بات آئی تو معافی مانگی، انہوں نے شہبازشریف کے خلاف ہرجانے کیس میں بھی معافی مانگی، نوازشریف کو علاج کے لیے وفاقی اور پنجاب حکومت نے بھیجا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمزور حکومت سیاسی مخالفین کی صحت پر بیان دینے کے علاوہ کچھ نہیں کرتی، نوازشریف سزا سننے کے بعد بیٹی کے ساتھ پاکستان آئے تھے، نیب کی کسٹڈی میں نواز شریف کی طبیعت خراب ہوئی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سازش کے تحت نوازشریف کو کوٹ لکھپت سے نیب منتقل کیا گیا، پنجاب میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر نوازشریف کوضمانت ملی۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کرائے کے ترجمانوں کو آئے دن پارٹیاں بدلتے، بیانات بدلتے شرم نہیں آتی۔
Comments are closed.