جمعرات6؍جمادی الاوّل 1444ھ یکم؍دسمبر 2022ء

ویتنامی شہری ہزاروں دریائی مچھلیوں کی دیکھ بھال کرنے لگا

ویتنام  میں ایک شخص ہزاروں مچھلیوں کی دیکھ بھال اور خوراک کا انتظام کرنے لگا، جس کے باعث یہ مچھلیاں روزانہ اس کے گھر کا رخ کرنے لگیں۔ 

ویتنامی شہری موئی فوچس کا گھر ویتنام کے میکونگ ڈیلٹا کے قریب لانگ کین میں واقع ہے، یہ علاقہ مقامی لوگوں اور سیاحوں دونوں کو پسند ہے لوگ یہاں روز آتے ہیں اور رک کر اس شخص کو دیکھتے ہیں جس نے دریائی وائلڈ  مچھلیوں کو روزانہ خوراک دینے کے لیے اسکول بنا رکھا ہے۔

گھوڑا مچھلی پاکستانی سمندروں میں وافر مقدار میں ہے، پچھلے سال یہ 2200 ٹن کے لگ بھگ شکار کی جاچکی، ڈبلیو ڈبلیو ایف عہدیدار

52 سالہ موئی فوچس نے جب فیڈنگ شروع کی تھی تو چند مچھلیاں ہوتی تھیں لیکن اب دو سال گزرنے کے بعد یہ تعداد ہزاروں تک پہنچ چکی ہے۔

اب ہزاروں مچھلیاں روزانہ اس کے دریا کنارے گھر کے قریب اپنی خوراک کے لیے آتی ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر لوگ بھی مچھلیوں کو کھانا پہنچاتے ہیں لیکن مچھلیاں چند وجوہات کی وجہ سے صرف اس کے پاس ہی رکتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.