ویتنام کے چوتھے بڑے شہر کانتھو کے ایک تاجر کی منفرد رہائش گاہ ہر ایک کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، اس کی وجہ گھر کی بناوٹ ہے جو اندر اور باہر کی جانب سے گولڈ پلیٹڈ ہے۔
مذکورہ بالا تاجر جس کا نام نگوین وان ترونگ ہے اس نے ریئل اسٹیٹ بزنس سے دولت اکٹھی کی۔ اس نے دنیا بھر کے کئی ملکوں کا دورہ کیا اور فیصلہ کیا کہ وہ اپنے آبائی شہر واپس جاکر ایک ایسی رہائش گاہ تعمیر کرے گا جو سیاحوں کے لیے حقیقی طور پر باعث کشش ہو۔
جس کے بعد اس نے ایک ہوم ڈیکوریٹر سے ایک گولڈ تھیم گھر کی تعمیر پر مشورہ کیا اور گھر بنا ڈالا۔ حقیقتاً یہ مبالغہ ہوگا کہ اس نے صرف معمولی گولڈ پلیٹ استعمال کی کیونکہ اگر آپ واضح طور پر اس کے گھر کو دیکھیں تو پتہ چلے گا کہ دیواروں سے لے کر فرنیچر اور کئی سجاوٹ کی اشیا سب کچھ مکمل گولڈ یا کم از کم گولڈ پلیٹڈ ہیں۔
نگوین وان ترونگ نے مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اس نے پہلے تو فیصلہ کیا تھا کہ وہ ایک گولڈ پلیٹڈ گھر بنائے گا لیک چھ برس قبل اس نے سوچا کہ اب اسے حقیقت کا روپ دینے کا وقت آگیا ہے۔ جس کے بعد اس پروجیکٹ کی تکمیل میں 3 برس لگے۔
جیسے ہی یہ گھر مکمل ہوا تو مقامی لوگوں کی اس جانب توجہ مبذول ہوگئی۔ گو کہ اسے یہ شکل دینے کے لیے یا تو پینٹ یا پھر گولڈ لیف کا استعمال ہوا ہے لیکن یہ بالکل اصل سونے جیسا لگتا ہے۔
تاہم اس مقصد کے لیے 18 کلو گرام گولڈ پلیٹ کا استعمال ہوا ہے۔ اب اس نے اسے سیاحوں کے لیے کھول دیا ہے جہاں ان سے چار ڈالر فیس وصول کی جاتی ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی ایک کیفے بھی بنایا جہاں تین ڈالر کے مساوی رقم فی وزٹ لی جاتی ہے۔
Comments are closed.