امریکی ریاست مشی گن کے ایک رہائشی اسٹین لارکن 555 دن تک بغیر دل کے زندہ رہے اور اس دوران دوستوں کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہے۔
اسٹین لارکن کو 25 سال کی عمر میں فامیئل کارڈیومی پیتھی نامی بیماری لاحق ہوئی ۔ یہ دل کی ایک ایسی بیماری ہے جس میں متاثرہ شخص کا دل کسی بھی وقت اچانک مکمل طور پر بند ہو جاتا ہے اور آپ کتنے ہی صحت مند کیوں نہ ہوں آپ کی موت واقع ہو جاتی ہے۔
اس کے بعد اسٹین لارکن کو ٹرانسپلانٹ کی ضرورت تھی اور انہیں مستقل طور پر اسپتال میں رہنا تھا تاکہ ڈاکٹر ان کی مسلسل نگرانی کر سکیں۔
ڈاکٹرز نے ان کی پشت پر ایک مصنوعی دل لگایا جو کہ تقریباً دو سال یعنی 555 دن تک دھڑکتا رہا اور پھر 2016 میں ان کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ کیا گیا اور وہ اب بھی زندہ ہیں۔
Comments are closed.