بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وہاب ریاض نے قومی ٹیم میں واپسی پر نظریں جمالیں

ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض نے پاکستان ٹیم میں واپسی پر نظریں جمالیں جبکہ آئندہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور 2023 میں شیڈول کرکٹ ورلڈکپ کھیلنے کو ہدف بنالیا۔ 

غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کم بیک پر نظریں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ مزید 3 سال ملک کے لیے کھیل سکتے ہیں، جبکہ آئندہ برس ہونے والے ٹوئنٹی ورلڈکپ اور 2023 میں ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ پر نظریں ہیں۔

قومی کرکٹرز کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی پر آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ سے پیشکش ملنے لگی۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کرکٹ لیگز کھیل رہا ہوں مگر ملک کے لیے کھیلنا اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیم کو کافی مس کر رہا ہوں، امید ہے محنت کا صلہ ملے گا۔

ملک میں کرکٹ کی واپسی پر بات کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے دنیا کو معلوم ہوا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.