بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وکلا 27 فروری کے لانگ مارچ میں حصہ لیں، بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وکلاء سے 27 فروری کے لانگ مارچ میں حصہ لینے کی اپیل کردی۔

بلاول بھٹو نے پیپلز لائرز فورم کے حمایت یافتہ لاہور اور ملتان بار کے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئین اور جمہوریت کے لیے وکلاء کی جدوجہد روشن باب ہے، وکلا 27 فروری کو لانگ مارچ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس حوالے سے بلاول ہاؤس میں چیئرمین پیپلزپارٹی کی زیرصدارت جنوبی پنجاب کے ایگزیکٹوز کا اجلاس ہوا جس میں بلاول بھٹو کو 27 فروری کے لانگ مارچ کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

مِنی بجٹ کو روکنے کیلئے اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی…

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 27 فروری کا مارچ پیپلز پارٹی کے احتجاج کا تسلسل ہے۔ اب عوامی احتجاج کا نہ رکنے والا سلسلہ چل پڑا ہے اور حکومت کے خاتمے پر ہی عوام چین سے بیٹھیں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے پارلیمان میں حکومت کے خلاف مؤثر اپوزیشن کی ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.