meet asian guys everyday is happy day looking for a partner in crime i hate liars poems more dating site country boy funny

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ووٹنگ مشین کیخلاف درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے آئندہ عام انتخابات کرانے کے خلاف درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت الیکشن کمیشن کی اتھارٹی پر غالب آنا چاہتی ہے۔

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) الیکشن کمیشن کے اعتراضات…

درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے پاس الیکشن کمیشن نے اعتراضات داخل کیئے ہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے درخواست گزار سے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کے لیے تو قانون سازی نہیں ہو گی؟

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ دھاندلی سے الیکشن جیتنے والے ووٹنگ مشین کے مخالف ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ تو بڑے اہم ایشوز عدالت لاتے ہیں، ابھی یہ درخواست قبل از وقت نہیں؟ ابھی تو اس پر بحث ہو رہی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ میں آرڈر کر دوں گا، آپ کو الیکشن کمیشن کے اعتراضات کی کاپی مل جائے گی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر جانا نہیں بلکہ ووٹ چوری کرنا چھوڑنا ضروری ہے۔

جس کے بعد عدالتِ عالیہ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے آئندہ عام انتخابات کرانے کے خلاف درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.