ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں ایشلے بارٹی، ارینا سبالینکا، کیرولینا پلسکوا اور اینجلک کیربر ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔
لندن میں جاری گرینڈ سلیم ایونٹ کے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں ورلڈ نمبرون ایشلے بارٹی نے ہم وطن Ajla Tomljanovic کو چھ ایک اور چھ تین سے ہرا کر پہلی بار سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
سیمی فائنل میں ایشلے بارٹی کا مقابلہ اینجلک کاربر سے ہوگا، جنہوں نے Karolína Muchová کو اسٹریٹ سیٹس میں مات دی تھی۔
ارینا سبالنکا نے اونس جیبیر کوچھ چار اورچھ تین سے ہرا کر فائنل فور میں جگہ بنائی، کیرولینا پلسکوانے وکتوریجا گولبک کو ہراکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ، کیرولینا کی جیت کا اسکور چھ دو اورچھ دو رہا۔
ارینا اور کیرولینا سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوںگی۔
Comments are closed.