قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و بولنگ کوچ وقار یونس نے کرکٹر بننے کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔
وقار یونس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرکٹر ساجد خان کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ساجد خان نے اُن تمام مشکلات کے بارے میں بتایا ہے جن کا اُنہوں نے کرکٹر بننے کے لیے سامنا کیا اور اپنی تمام تر کامیابیوں کا کریڈٹ اپنی والدہ کو دیا ہے۔
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ تمام نوجوان جو کرکٹ کھیلتے ہیں یا کھیلنا چاہتے ہیں وہ یہ ویڈیو ضرور دیکھیں‘۔
اُنہوں نے لکھا کہ’بہت متاثر کن کہانی ہے‘۔
اُنہوں نے کرکٹر ساجد خان کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ’وہ آج تک اپنی زندگی میں اس سے زیادہ عاجز اور خوبصورت شخص سے کبھی نہیں ملے ہیں‘۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ وہ ساجد خان کی بہت عزت کرتے ہیں اور اُن کی مزید کامیابی کے لیےدعا کرتے ہیں‘۔
خیال رہے کہ کرکٹر ساجد خان نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو گزشتہ سال29 اپریل کو زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ میں دیا تھا جس کے بعد اُنہوں نےدسمبر میں، بنگلہ دیش کے خلاف اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرکے ٹائیگرز کو اشاروں پر نچا دیاتھا۔
Comments are closed.