قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بولنگ کوچ اور لیجنڈری کرکٹر وقار یونس 5 ماہ بعد اپنے اہلخانہ سے ملنے کے لیے بےتاب ہیں۔
وقار یونس نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اہلیہ ڈاکٹر فریال کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میں وہ کسی کیفے میں بیٹھے ہیں۔
سابق کرکٹر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’5 ماہ سے زیادہ ہوچکے ہیں میں نے اپنے بچوں کو نہیں دیکھا۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’پانچ ماہ کے بعد دوبارہ اپنے بچوں کے پاس اور گھر جانے کے لیے بےصبری سے انتظار کررہا ہوں۔‘
وقار یونس نے مزید کہا کہ ’انشاءاللّہ! ہر روز اپنی خوبصورت بیوی اور بچوں کے ساتھ ناشتہ کروں گا۔‘
آخر میں اُنہوں نے وقار یونس نے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل بھی کی۔
Comments are closed.