وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق ہمیں جو دیتا ہے ہمارا آئینی حق ہے کوئی احسان نہیں، کراچی کے لئے پیسے نہیں دے رہے صرف مس گائیڈ کر رہے ہیں، آئندہ کراچی سے بھاری اکثریت سے جتیں گے، کراچی کے پارکس پر قبضے کرنے والوں کی انکوائریاں بھی شروع ہوچکی ہیں، اورنگی اور گجر نالوں کے متاثرین کو پلاٹس دیئے جائینگے۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نےایک ارب 21 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سعود آباد چورنگی سے تھدو نالہ تک ساڑھے تین کلو میٹر طویل سڑک کا افتتاح کر دیا ۔
انہوں نے کہاکہ میں چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر پراجیکٹ کا افتتاح کرنے آیاہوں ،دس مہینے میں کراچی نیبر ہڈ کے تیسرے پراجیکٹ کا افتتاح کیاجا رہا ہے،یقینی بنایا جا رہا ہے کہ پراجیکٹ کو آبادی گھر کا حصہ سمجھے ۔
وزیر اعلی سندھ نے کہاکہ یقینی بنایا جا رہاہے آبادی ان پراجیکٹس کا اپنے گھر کی طرح خیال رکھے۔
افتتاحی تقریب میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے اسمبلی میں بھی بات کرنا تھی، شور شرابہ کردیا جاتا ہے،سال 2010 سےیہ میرا بارہواں سال ہے ، ایک تقریر نہیں کی تو فرق نہیں پڑتامگر سازش کس کے خلاف ہوئی وہ سوچے ، عوام کی خدمت کے لئے پیپلز پارٹی جیسا دل چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ صحافی ہمارا اچھا کام نہیں سامنے لاتے ، پیپلز پارٹی پاکستان کو اپنا گھر سمجھتی ہے، پورے ملک میں ترقیاتی کام کروائیں گے کراچی کے لئے 436 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ملیر میں عملی خدمت کا مظاہرہ کررہے ہیں سال میں تیسرے پراجیکٹ کا افتتاح کررہے ہیں ، پیپلز پارٹی انتخابات میں کراچی سے بھاری اکثریت سے جیتے گی
انہوں نے اورنگی اور گجر نالے کے متاثرین کو پلاٹس دینے کا بھی کہا ، ان کا مزید کہنا تھا کہ سڑک کے اطراف ایک کلو میٹر گرین بیلٹ واک وے بہترین لائٹس گاڑیوں کی پارکنگ سمیت ایک ہزار پودے لگائے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ کورنگی کازوے پر پبلک پارٹنر شپ سے پل بنا رہے ہیں، بارشوں میں کورنگی کازوے کا علاقہ شہر سے کٹ جاتا ہے،ہمارے پاس 109 ارب روپے جو کراچی کی ترقی پر خرچ کرنے ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا آپ کو کراچی کے ترقیاتی کام نہیں دکھائی دیتے ہیں،اگلے الیکشن میں کراچی سے پیپلز پارٹی کی جیت ہوگی،سائٹ، ناظم آباد،شاہراہ نورجہاں ضلع وسطی میں جہانگیر پارک کی طرز کا تعلیمی باغ بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ اسی سال یہ پروجیکٹ بھی مکمل ہونگے،بلاول بھٹو کراچی آمد پر دو تین بڑے پراجیکٹس کا افتتاح کریں گے،سکھر، جیکب آباد، کشمور، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان میں ڈیڑھ ڈیڑھ ارب کے روڈ کے پراجیکٹس ہیں۔
Comments are closed.