وفاقی کابینہ کی کارروائی آن لائن نظام پر منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں، تمام کابینہ ارکان کو ٹیبلیٹس پی سی فراہم کردیے گئے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی کارروائی آٹومیشن نظام کےتحت ہوگی، کابینہ ارکان کو ایجنڈا، سمریاں، منٹس آن لائن فراہم کیے جائیں گے، وزیراعظم کی ہدایت پر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔
آن لائن نظام سے حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، کاغذی استعمال ختم اور پرنٹنگ اخراجات کی بھی بچت ہوگی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آن لائن سسٹم سے حساس معلومات کی رازداری بھی یقینی بنائی جاسکے گی۔
Comments are closed.