وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا۔
وفاقی کابینہ نے فنڈز کی فراہمی کا معاملہ قومی اسمبلی کو بھیج دیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خواجہ آصف، رانا تنویر، ایاز صادق، امیر مقام، مرتضیٰ جاوید عباسی، رانا ثناء اللّٰہ، مصدق ملک، اسعد محمود اور شاہ زین بگٹی شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ ریاض پیرزادہ، حنا ربانی کھر سمیت دیگر کابینہ اراکین بھی اجلاس میں موجود تھے۔
کابینہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فنڈز سے متعلق فیصلے پر غور کیا گیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے جاری کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ وزارت خزانہ اور اکاؤنٹنٹ جنرل رقم دینے کی تصدیقی رپورٹ 18 اپریل کو عدالت میں پیش کریں۔
حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن 18 اپریل کو 21 ارب روپے فنڈز وصولی کی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائے۔
Comments are closed.