
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر احسان مزاری سے انسانی حقوق کا قلمدان واپس لےکر انہیں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ کا قلمدان دیدیا۔
وفاقی وزیر احسان مزاری کے قلمدان میں تبدیلی کا نوٹیفیکیشن وزیر اعظم کی منظوری کے بعد جاری کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ نے دو روز قبل حلف اٹھایا تھا۔
دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق فاطمی سے مشیر برائے خارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔
گزشتہ روز طارق فاطمی کے مشیر برائے خارجہ امور کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
Comments are closed.