وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام سید امین الحق نے نیپرا کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کو صنعت کا درجہ حاصل ہے، صنعتی ٹیرف سے انکار کیوں کیا جارہا ہے؟
اپنے بیان میں امین الحق نے کہا کہ انڈسٹریل ٹیرف سے موبائل ٹاور پر بجلی کے اخراجات میں کمی اور صارفین کے لیے آسانیاں پیدا ہوں گی۔
امین الحق نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کی بات کرتے ہیں تو موجودہ کمپنیوں کو سہولیات کی فراہمی بھی ترجیح ہونی چاہیے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ انڈسٹریل ٹیرف کے معاملے پر جلد وزیر اعظم سے بات کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ صارفین کے حقوق کا تحفظ اُسی وقت ممکن ہے جب متعلقہ کمپنیوں کے مسائل حل کیے جائیں۔
Comments are closed.