بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان اور انگلینڈ کے میچز میں مفت انٹری کا اعلان

اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس کے ڈی آئی جی مقصود میمن کا کہنا ہے کہ پی سی بی چیئرمین کی اجازت سے سیلاب متاثرین کے لیے اسٹیڈیم میں انٹری فری ہے۔

مقصود میمن نے کہا کہ سیلاب متاثرین 15 پر فون کریں انہیں اسٹیڈیم لے کر آئیں گے، ہماری ٹیمیں ٹرانسپورٹ کی سہولتیں فراہم کریں گی۔

عامر جمال نے کہا کہ ٹیم میں نام آیا تو میں سو رہا تھا، دوستوں نے فون کرکے بتایا تمھارا نام پاکستان ٹیم میں آگیا ہے۔

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ٹیم کے لیے بہترین سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، سیکیورٹی پلان مناسب انداز سے بنایا گیا ہے۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ انگلش سیکیورٹی آفیشلز بھی ہماری پلاننگ سے خوش ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میچز کے لیے 5 ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، ہوٹل اور اسٹیڈیم کی سیکیورٹی پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔

اے آئی جی پولیس نے کہا کہ تمام فورسز کے اہلکار کل ہونے والی ریہرسل میں حصہ لیں گے، کراچی کے شہری اسٹیڈیم آئیں اور ایونٹ کو کامیاب بنائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.