وفاقی وزیرِ اوورسیز پاکستانیز ساجدحسین طوری نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو مراسلہ لکھ دیا۔
وفاقی وزیرِ اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو لکھے گئے مراسلے میں عراق اور ایران جانے والے زائرین کو سہولتیں فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ زائرین کے لیے جامع پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے، ایران اور عراق کے ویزوں کے حصول میں کافی مشکلات ہیں۔
مراسلے میں وفاقی وزیر ساجد طوری نے کہا ہے کہ بعض لوگ زیارت کے بہانے عراق اور ایران جاتے ہیں مگر واپس نہیں آتے، ایسے لوگوں کی وجہ سے حقیقی زائرین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے اپیل کی ہے کہ پالیسی کے تحت سالار کو تمام زائرین کی واپسی کا پابند کیا جائے، عراقی حکومت سے 40 سال سے کم عمر زائرین کے ویزوں پر پابندی ختم کروائی جائے۔
وفاقی وزیرِ اوورسیز پاکستانیز ساجدحسین طوری نے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو لکھے گئے مراسلے میں یہ بھی اپیل کی ہے کہ زائرین کو ایران میں ملٹی انٹری ویزا دینے کے لیے بات چیت کی جائے۔
Comments are closed.