وفاقی وزیر اسحاق ڈار اور رانا ثناءاللّٰہ نے اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریکٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر وفاقی وزراء نے مولانا فضل الرحمان سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی اپیل کی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ کچھ روز قبل بھی ملک میں حالات خراب ہوئے۔ وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ڈی چوک پر احتجاج کرے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اعلان کر چکے ہیں، فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا۔ ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کارکن پُرامن ہیں اور پُرامن احتجاج ہوگا، ہمارے کارکن ایک گملہ یا پودا بھی نہیں توڑیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کل عوام نکلیں گے اور فیصلہ بھی عوام کی عدالت میں ہوگا۔
Comments are closed.