جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی، کابینہ اجلاس میں وفاقی ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کے معاملے پر وزرا نے مختلف آرا دی، کچھ وزراء نے تنخواہوں میں فوری اضافے کو خزانے پر بوجھ قرار دے دیا۔

ملازمین سے مذاکرات کرنے والے وزراء نے تنخواہیں بڑھانے کے حق میں ووٹ دیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پربریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے 21 ارب روپے سالانہ خرچ آئے گا۔

 کابینہ ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ مارچ سے نافذالعمل ہوگا، گریڈ 1 سے19 کے وفاقی ملازمین کی بنیادی تنخواہ میں اضافے کی منظوری دی گئی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ 17 وفاقی ادارے کے ملازمین تنخواہوں میں اضافے سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ، پی ایم  سیکریٹریٹ، نیب، عدالتوں، پارلیمنٹ ملازمین کو اضافہ نہیں ملے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں تنخواہوں میں فرق کم کیاجا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.