منگل یکم ؍رجب المرجب 1444ھ24؍جنوری2023ء

وفاقی محتسب کا 40 واں یومِ تاسیس، خصوصی ٹکٹ کا اجراء

وفاقی محتسب کے 40 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر خصوصی ٹکٹ کا اجرا کیا گیا ہے۔

وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ وفاقی محتسب نے 40 سال کے دوران 19 لاکھ شکایات کا ازالہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی محتسب کو 2022ء میں وفاقی اداروں کے خلاف 1 لاکھ 64 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں جبکہ اس سال متاثرین کو 3 ارب 30 کروڑ روپے کی رقم دلوائی گئی۔

وفاقی محتسب کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس سالانہ بنیادوں پر موصول ہونے والی شکایات میں 50 فیصد جبکہ آن لائن شکایات میں 100 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیرونِ ممالک مقیم پاکستانیوں کے لیے شکایات کمشنر مقرر کیا گیا، گزشتہ سال بیرونِ ممالک پاکستانیوں کی 1 لاکھ 37 ہزار423 شکایات نمٹائی گئیں۔

وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے بتایا کہ آن لائن شکایات موبائل فون پر بھی سننے کا آغاز ہو چکا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کے 181 اداروں کے خلاف شکایات کو وفاقی محتسب ڈیل کرتا ہے۔

وفاقی محتسب کے ادارے کی جانب سے انسپیکشن کا سسٹم شروع کیا گیا ہے، جس کے بعد اسپتال، یوٹیلٹی اسٹورز اور نادرا جیسے اداروں کا دورہ کیا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.