خواجہ سرا کمیونٹی کی رہنما شہزادی رائے کا کہنا ہے کہ ہم وفاقی شریعت عدالت کے فیصلے کے خلاف عدالت جائیں گے۔
کراچی میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہزادی رائے نے کہا کہ ٹرانسجینڈر کمیونٹی اس وقت دکھ میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں لگتا ہے کہ یہ فیصلہ جلدی میں دیا گیا ہے، اس فیصلے سے ہماری زندگیوں کو خطرہ ہے، ہمیں معاشرہ کا حصہ نہیں سمجھا جا رہا۔
رہنما خواجہ سرا کمیونٹی بندیا رانا نے کہا کہ آج بھی خواجہ سرا سڑکوں پر بھیک مانگ رہے ہیں۔
رہنما خواجہ سرا کمیونٹی حنا بلوچ کا کہنا تھا کہ اس خطے میں ہماری بہت پرانی تاریخ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں عزت کے ساتھ ساتھ ہمیں نوکریاں بھی دی گئیں۔
Comments are closed.