وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم آزادی کی رات کے لیے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔
اسلام آباد پولیس نے ون وہیلرز اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس، ضلعی پولیس اور ڈولفن فورس کی 5 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ باجے اور ہارن بیچنے اور بجانے کے خلاف دفعہ 144 نافذ ہے۔
ایکسپریس وے، شاہراہ دستور، کشمیر ہائی وے اور کلب روڈ پر کارروائیاں کی جائیں گی، ون وہیلنگ اور ہلڑ بازی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کو علاقوں میں سڑکوں پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، موٹرسائیکل کے سائلنسر کھولنے اور سڑکیں بلاک کرنے پر بھی کارروائی ہو گی۔
Comments are closed.