اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بھی امریکی صحافی ڈینئل پرل کے قتل کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹارنی جنرل آفس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت سپریم کورٹ میں ڈینئل پرل قتل کے مقدمے میں فریق بننے کی درخواست کرے گی۔
خیال رہے کہ مریکا کے نئے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزمان کی رہائی پر اظہار تشویش کیا، وائٹ ہاؤس نے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا ڈینئل پرل کے خاندان کو انصاف فراہم کرنے کے لیے پُر عزم ہے۔
واضح رہے کہ ڈینیئل پرل 2002 میں کراچی میں قتل ہوئے تھے اور اُسی سال انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مرکزی ملزم احمد عمر سعید شیخ کو سزائے موت سنائی تھی لیکن سندھ ہائی کورٹ نے سزائے موت کو ختم کرتے ہوئے 7برس قید کی سزا دی تھی جبکہ مقدمے میں ملوث دیگر 3ملزمان کو بری کردیا تھا۔
یاد رہے کہ ڈینئل پرل قتل کیس کی سماعت یکم فروری کو ہوگی، جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا، جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر اس بنچ کا حصہ ہوں گے۔
The post وفاقی حکومت کا بھی ڈینئل پرل قتل کیس میں فریق بننے کا فیصلہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.