singles video chat ni co chai toc ben bo suoi wanted filipina wife single sites for free vnam north vancouver versatile person

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی حکومت نے سندھ میں کیا کیا ہے؟، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ میں کیا کیا ہے؟ جو وعدے کئے وہ بھی پورے نہیں کئے، سی پیک سے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) کو نکلوا کر ایم ایل ون میں شامل کر دیا۔

اویس قادر شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گرین لائن پراجیکٹ نواز شریف نے 2016 میں شروع کیا، اس پراجیکٹ کا بہت سارا انفرا اسٹرکچر ابھی مکمل نہیں ہوا۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ ہم نے کہا تھا کہ گرین لائن پراجیکٹ شروع کرنے میں جلد بازی نہ کریں، ایسا نہ ہو کہ اس کا حال بھی پشاور میٹرو جیسا ہوجائے۔

کراچی کے گرین لائن بس منصوبے کے لیے بسوں سے لدا جہاز پاکستان پہنچ گیا ہے۔

اویس شاہ کا کہنا تھا کہ ریڈ لائن پراجیکٹ کی کنسٹرکشن اکتوبر تک شروع ہوجائے گی، جبکہ یلو لائین پراجیکٹ کا تعمیراتی کام بھی جنوری میں شروع ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ریڈ لائن پراجیکٹ میں بائیو گیس فیول استعمال کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سندھ کے لوگوں کے ساتھ مذاق نہ کرے، وفاق کو کچھ نہیں کرنا،اگر وفاقی حکومت سنجیدہ ہوتی تو کے سی آر کو سی پیک میں شامل کرتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.