جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

وسیم اکرم کا اسپتال میں زیرعلاج سچن ٹنڈولکر کو مشورہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کورونا کے باعث اسپتال میں زیرعلاج بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسپتال میں 2011 کے کرکٹ ورلڈکپ کی سالگرہ کا جشن منائیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کو بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی جانب سے خصوصی سالگرہ کی مبارکباد دی گئی ہے۔

وسیم اکرم نے سچن ٹنڈولکر کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے محض 16 برس کی عمر میں دنیائے کرکٹ کے بہترین بولرز کو ناکوں چنے چبوائے۔

انہوں نے لکھا کہ ’مجھے یقین ہے کہ آپ کوویڈ 19 کو بھی ایسے ہی شکست دیں گے۔‘

اپنے ٹوئٹ کے آخر میں وسیم اکرم نے کہا کہ اگر آپ بھارت کے ورلڈ کپ 2011 کی سالگرہ ڈاکٹروں اور اسپتال کے عملے کے ساتھ مناتے ہیں تو بہت اچھا ہوگا، اور مجھے بھی تصویر ضرور بھیجئے گا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا شکار بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر ڈاکٹروں کی ہدایت پر اسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔

سچن ٹنڈولکر نے سوشل میڈیا پر اسپتال میں داخل ہونےکا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ احتیاطی طور پر مجھے اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

2013 میں دنیائے کرکٹ کو خیرباد کہنے والے 47 سالہ کرکٹر نے اپنے 24 سالہ طویل کرکٹ کیریئر میں 100 بین الاقوامی سنچریاں مکمل کر رکھی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.