ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

وسیم اکرم نے شنیرا کو وضاحت دے دی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اہلیہ شنیرا کے اپنی تصویر پر اعتراض پر وضاحت دے دی۔

وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا کے مابین سوشل میڈیا پر نوک جھونک تو چلتی ہی رہتی ہے۔

یاد رہے کہ شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں مزاحیہ انداز میں لکھا تھا کہ ’شوہر کی ایسی تصویر وائرل ہونا، بیوی کے لیے نارمل نہیں ہے۔‘ جس کے جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ یہی اب نارمل ہے۔

وسیم اکرم نے اہلیہ کی ٹوئٹ میں بنیادی غلطی نکالتے ہوئے کہا کہ ’بیگم نیو نارمل یعنی نیا طرزعمل یہی ہے۔‘

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی اپنے کرکٹ کے دنوں میں بھارتی ٹیم کے ہمراہ ایک ساتھ ہولی مناچکے ہیں۔

واضح رہے کہ ہولی کے تہوار پر بھارتی پریزنٹر اور کمنٹیٹر گوتھم بھیمانی نے اپنے ٹوئٹ میں وسیم اکرم کے ہمراہ ہولی کھیلتے یادگار تصویر شیئر کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.