قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کے اپنی بیٹی عائلہ کے ساتھ گُزارے گئے جذباتی لمحات سوشل میڈیا وائرل پر ہوگئے۔
سابق کرکٹر کی اہلیہ شنیرا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وسیم اکرم کی بیٹی عائلہ اُن کے گلے سے لگی ہوئی ہیں۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائلہ نے اپنے والد کو گلے سے لگایا ہوا ہے اور وہ شدید رو رہی ہیں۔
شنیرا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’الوداع کہنا سب سے مشکل ہے، خاص طور پر جب یہ چھوٹے سے دل سے کہا جارہا ہو۔‘
وسیم اکرم کی اہلیہ کی پوسٹ دیکھ کر واضح ہورہا ہے کہ وہ ایک بار پھر اپنے اہلخانہ سے دور جارہے ہیں اور والد کو دور جاتا دیکھ کر عائلہ شدید جذباتی ہوگئیں۔
واضح رہے کہ سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم اہلیہ شنیرا اکرم اور بیٹی عائلہ سے طویل مدت بعد ملنے کے لیے گزشتہ ماہ ہی میلبورن پہنچے تھے۔
گزشتہ برس سے شنیرا بیٹی کے ہمراہ کورونا وبا کے باعث سفری پابندیوں کے باعث آسٹریلیا میں ہی پھنسی ہوئی تھیں۔
Comments are closed.