پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت کو ہماری جائز بات ماننا پڑے گی، اگر وسائل نہ دیے تو پاکستان نہیں چلے گا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اختیارات وزیراعلیٰ اور وزیراعظم ہاؤس میں جمع ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نومبر میں بلدیاتی قانون کے خلاف پہلا احتجاج ضلع وسطی میں کیا ، پھر ضلع شرقی میں نیپا کے قریب احتجاج کیا۔
پی ایس پی سربراہ نے مزید کہا کہ بلدیاتی قانون کے خلاف پورے کراچی میں احتجاج کیا، ہمارے احتجاج کی کال پر پیپلز پارٹی کا وفد ہمارے دفتر آیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ لوگ ہمارے پاس وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کے لیے آئے تھے، ہماری بات سن لی، مانی نہیں گئی اس لیے فوارہ چوک گئے۔
مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو ہماری جائز بات ماننا پڑے گی، ہمیں اختیارات کراچی اور کشمور کی گلیوں میں لے کر آنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ محلے والوں کو اختیار ہونا چاہیے کہ وہ خود ان کا احتساب کریں، جب اختیارات آپ کے پاس ہوتے ہیں تو آپ اپنے نمائندے کو پکڑ سکتے ہیں۔
Comments are closed.