جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

وزیر کھیل پنجاب کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے تاریخی فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر رائے تیمور بھٹی نے کہا کہ قومی ٹیم نے بہترین کھیل سے دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی۔

رائے تیمور بھٹی نے کہا کہ بیٹنگ میں فواد عالم اور محمد رضوان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ میں حسن علی نے 5 ، شاہین شاہ نے 4 اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.