وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا دورہ سیاچن اچانک منسوخ کردیا گیا۔
وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ اسکردو میں موجود تھے جہاں سے انھیں سیاچن جانا تھا۔
اس میں بتایا گیا کہ خراب موسم کے باعث وزیر داخلہ شیخ رشید کا دورہ سیاچن منسوخ کردیا گیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق شیخ رشید احمد اسکردو سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے۔
بیان کے مطابق وزیر داخلہ کے دورہ سیاچن میں گیاری اور گیانگ سیکٹرز کا معائنہ شامل تھا۔
وزیر داخلہ نے آج اسکردو سے سیاچن کے لیے روانہ ہونا تھا، تاہم خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر اسکردو سے سیاچن روانہ نہ ہوسکا۔
Comments are closed.