بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

علما و مشائخ اور عوام نے ہمیشہ پاکستان مخالف منصوبوں کو ناکام بنایا، علامہ طاہر اشرفی

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی اور امورِ مشرق وسطیٰ علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ دشمن قوتوں نے پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے فرقہ وارانہ تشدد کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ علما و مشائخ اور عوام نے ہمیشہ ایسے منصوبوں کو ناکام بنایا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف شہروں میں علما و مشائخ سے ملاقات کے دوران کیا۔ 

ان ملاقاتوں میں علما و مشائخ کا بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے وزیراعظم کے ویژن کی حمایت کا اعلان کردیا۔ 

اس موقع پر طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ دشمن قوتوں نے پاکستان کو کمزور کرنے کے لیے فرقہ وارانہ تشدد کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ دشمن قوتوں نے پاک فوج کے خلاف نفرت پھیلانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ علما و مشائخ اور عوام نے ہمیشہ ایسے منصوبوں کو ناکام بنایا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ پیغام پاکستان ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کروایا جائے گا، کسی فرد، گروہ یا جماعت کو مقدسات کی توہین نہیں کرنے دی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.