پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ بینکنگ چینل سے پاکستان بھیج کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں کردار ادا کریں۔
ملک نور اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جس میں اوورسیز پاکستانی بھی مدد کرسکتے ہیں۔
ملک نور اعوان نے کہا کہ عمران خان نے ساڑھے تین سال کی حکومت میں پاکستان کو ڈیفالٹ کے قریب پہنچا دیا ہے اور اب بھی ان کی کوشش ہے کہ پاکستان کسی طرح ڈیفالٹ کرے اور وہ الزام ن لیگ پر لگا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف عنقریب پاکستان پہنچ رہے ہیں، امید ہے کہ ان کی واپسی سے ن لیگ کی مقبولیت بھی بحال ہوگی اور اگلے عام انتخابات میں ن لیگ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بن کرسامنے آئے گی۔
ملک نور اعوان نے کہا کہ وہ عنقریب ن لیگ جاپان کے تمام عہدیداروں کا اجلاس طلب کریں گے اور پارٹی کو منظم کر کے پاکستان کے لیے اپنی خدمات میں اضافہ کریں گے۔
Comments are closed.