وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی، جس میں سیلاب کی حالیہ تباہ کاریوں پر بریفنگ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر کو اقتصادی ایجنڈے اور ترجیحات سے آگاہ کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تاریخی تعلقات ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں مزید فروغ کی ضرورت ہے۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ معیشت کی بحالی کے لیے معاشی اور مالی استحکام ترجیح ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق دوران ملاقات برطانوی ہائی کمشنر نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر اسحاق ڈار سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس مشکل وقت میں برطانیہ پاکستان کے ساتھ ہے۔
اعلامیے کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر خزانہ کو برطانیہ کی مکمل سپورٹ اور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔
Comments are closed.