وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں 3 لاکھ ٹن درآمدی گندم کی تقسیم کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا، درآمدی گندم گوادر پورٹ پر لانے کے انتظامات کی سمری زیر غور آئے گی۔
ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں درآمدی یوریا کھاد کی قیمت سے متعلق امور زیر غور آئیں گے، وزارت ہاؤسنگ کے لیے 2 ارب روپے کی گرانٹ پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق کےالیکٹرک کے بجلی کے ریٹ سے متعلق سمری پر بھی بات ہو گی۔
Comments are closed.