وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سعودی ایران تعلقات معمول پر آنے پر مبارکباد دی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ نے اس مثبت پیشرفت پر سعودی قیادت کو سراہا۔
ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معاہدہ خطے میں امن، سلامتی، تجارت اور ترقی کےلیے بامعنی مذاکرات کی راہ ہموار کرے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کا بھی اعادہ کیا۔
دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کےلیے اعلیٰ سطح تبادلوں کے کردار پر زور دیا گیا۔
Comments are closed.