جمعہ 11؍رجب المرجب 1444ھ3؍فروری 2023ء

وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے امریکی عہدیدار ڈیرک شولے کی ملاقات

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار ڈیرک شولے نے ملاقات کرکے پشاور دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ہوئی ملاقات میں ڈیرک شولے نے پشاور مسجد میں خودکش حملے سے جانوں کے نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ڈیرک شولے نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لئے امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے معاشی استحکام اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کی جانب پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.