جمعہ 11؍رجب المرجب 1444ھ3؍فروری 2023ء

سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے آئی امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتا، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے حکومت پر تنقید کی ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے ٹوئٹر پر لکھا کہ سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے آئی امپورٹڈ حکومت کو نہیں مانتا۔

عمران خان نے لکھا کہ شہباز شریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا۔

سابق وزیراعظم نے لکھا کہ شہباز شریف نے ڈھٹائی اور فسطائیت کے ذریعے معیشت اور جمہوریت کو تباہ کیا۔

انہوں نے لکھا کہ شہباز شریف نے بنیادی انسانی حقوق سلب اور قانونی کی حکمرانی ختم کر کے جمہوریت اور معیشت کو تباہ کیا۔

عمران خان نے یہ بھی لکھا کہ شہباز شریف کی انہی حرکتوں کے سبب دہشت گردی بھی پھیلی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.