وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے ملک کے 50 فیصد کورونا کیسز سندھ میں موجود ہیں۔ اگر کورونا کیسز میں کمی آئی تو لاک ڈاؤن کے اوقات کار تبدیل ہوجائیں گے-
تفصیلات کے مطابق کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا تھا کہ پورے ملک میں جتنے بھی کیسز ہیں ان کا 50 فیصد سندھ میں ہیں، کراچی کے ضلع شرقی اور ضلع وسطی میں ایس او پیز کی زیادہ شکایات مل رہی ہیں، ضلع شرقی میں کیے گئے ٹیسٹ کے 21 فیصد کیسز مثبت ہیں، جنوبی میں 16 فیصد، وسطی میں 10 فیصد کیسز ہیں جب کہ حیدرآباد میں 11 فیصد، دادو 10 فیصد، سکھر میں 8 فیصد کیسز ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ میں خود سرپرائز دورے کروں گا، اگر اوقات کی خلاف ورزی ہوئی تو کارروائی کروں گا، اگر ہم نے دو ہفتے پابندیوں پر مکمل عمل کیا تو آگےآسانی ہوگی۔اسپتال یا کسی ضروری کام سے نکلنے والوں کو اجازت دی جائے گی، تمام ر یسٹورنٹ میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائنگ پر مکمل پابندی ہوگی ـ شہریوں نے تعاون کیا تو 2 ہفتے بعد کیسز کم ہوجائیں گے، کیسز کم ہوئے تو معمول کے اوقات کار کی طرف جاسکتے ہیںـ
یاد رہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کل سے رات 8 بجے کےبعد لوگوں کو غیر ضروری گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اس سلسلے میں وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ کو گاڑیوں میں گھومنے والے افراد کو روکنے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ تمام پارکس کی لائٹیں بھی 8 بجے بند کردی جائیں گی –
Comments are closed.