بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعلیٰ پنجاب کی عوامی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے عوامی شکایات کے فی الفور ازالے کی ہدایت کردی۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ شکایات سیل کے چیئرمین زبیر احمد خان نے ملاقات کی اور سیل کی کارکردگی اور شکایات کے ازالے پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شکایات سیل میں آنے والی درخواستوں کو جلد نمٹایا جائے، عوامی شکایات سے متعلق درخواستوں کو ٹائم لمٹ کے اندرحل کیا جائے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کو روکنے کے لیے قانون سازی کرنے پر پنجاب کے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ کر کے انہیں ریلیف دیا، بے بنیاد اور جھوٹی درخواستیں دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.