وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جھنگ سے سابق ایم پی اے افتخار احمد پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ سابق ایم پی اے پر تشدد کے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔
سابق ایم پی اے افتخار احمد پر نامعلوم افراد کے تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔
ترجمان پولیس کے مطابق تشدد کے باوجود افتخار احمد نے کسی قسم کی کارروائی سے انکار کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی انویسٹی گیشن عثمان منیر سیفی کی افتخار احمد خان بلوچ سے ملاقات ہوئی۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے پر تشدد کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق تشدد میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.