صدر مملکت اور وزیراعظم کے زیر استعمال وی وی آئی پی طیاروں کی مرمت کے معاملہ پر معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل کا کہنا ہے کہ جہاز کی مرمت پر پہلے ادوار میں بہت زیادہ رقم خرچ کی گئی تھی، وزیر اعظم کے زیر استعمال جہاز کی مرمت پر ماضی سے کم رقم خرچ کی گئی۔
شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ 14-2013 میں وزیراعظم کے زیر استعمال جہاز کی مرمت پر 7.3 ملین ڈالر لگے، 16-2015 میں جہاز کی مرمت پر 7.23 ملین ڈالر خرچ ہوئے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ سال 19-2018 میں جہاز کی مرمت پر 2.9 ملین ڈالر خرچ ہوئے، 20-2019 میں جہاز کی مرمت پر ایک پیسہ خرچ نہیں ہوا۔
شہباز گل نے کہا کہ 21-2020 میں جہاز کی مرمت کے لیے 2 ملین ڈالر ڈیمانڈ کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری مہم کے تحت جہاز کی مرمت کی مد میں کروڑوں روپے بچائے گئے، وزیر اعظم کے زیر استعمال جہاز کی مرمت پر ن لیگ کے دور سے 60 فیصد کم خرچ کر رہے ہیں۔
Comments are closed.