بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ ملکی ادارے عوام میں اپنی مقبولیت کھو رہے ہیں، وزیر اعظم کی کرسی میوزیکل چئیر بن چکی ہے، میوزیکل چئیر بننے سے ملک میں مارشل لاء آتا ہے۔
لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ میوزیکل چئیر بننے سے ملک میں مارشل لا آتا ہے، عدلیہ کے سوموٹو سے بھی حالات خراب ہوتے ہیں۔
علی ظفر نے کہا کہ عدلیہ، پارلیمنٹ اور مقننہ کو اپنے دائرہ کار میں رہنا ہوگا، ملک ہمشیہ آئین کے تحت ہی چلتے ہیں، ملک میں پارلیمانی نظام کی تاریخ اتنی اچھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آتے رہے جاتے رہے، مارشل لاء کی راہ ہموار ہوئی، اتحاد بنتے رہے ٹوٹتے رہے چھانگا مانگا اور مری کی سیاست ہوتی رہی۔
علی ظفر نے کہا کہ وقت کے ساتھ عدلیہ کا ادارہ زیادہ مضبوط ہوا ہے، مارشل لاء کو نظریہ ضرورت کے تحت قبول کیا گیا، ہمیں ججز اور عدلیہ پر تنقید کے بجائے ان کے فیصلوں پر تنقید کرنی چاہیے۔
Comments are closed.