اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

وزیراعظم شہباز شریف کا پاک بھارت میچ پر تبصرہ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ پر وزیراعظم شہباز شریف نے تبصرہ کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار کوشش کی ہے اور اچھا کھیل پیش کیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

پاکستان کی جانب سے دیا گیا 160 رنز کا ہدف بھارت نے آخری گیند پر حاصل کیا، ویرات کوہلی 82 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.