وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس ہورہا ہے جس میں اہم ملکی و قومی امور پر پارلیمانی ارکان کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وفاقی وزیر عمر ایوب پارٹی شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، اس موقع پر جیو نیوز نے ان سے سوال کیاکہ پارٹی اجلاس شارٹ نوٹس پر کیوں بلایا گیا ؟اس پر جواب دیتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ اجلاس اس سے بھی شارٹ نوٹس پر بلایا جاتا ہے۔
پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اسد عمر، پرویز خٹک، شفقت محمود بھی پہنچ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments are closed.