وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا، وزیر اعظم نے نئے چیئرمین نیب کی نامزدگی کا عمل شروع کرنے کا ٹاسک وزیر قانون کو دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری پر اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، وزیراعظم نے نئےچیئرمین نیب کی نامزدگی شروع کرنے کا ٹاسک وزیرقانون کودے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی چیئرمین نیب کی مدت ملازمت پوری ہونے پر نئے چیئرمین نیب کی نامزدگی کا عمل شروع کرنےکی ہدایت کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پیش کی گئی تجاویز کی روشنی میں وزیر قانون کو تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں وزیر قانون فروغ نسیم، شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، شفقت محمود، فواد چودھری سمیت سینیٹر بیرسٹر علی ظفر اور اٹارنی جنرل نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر قانون فروغ نسیم نے آئینی اور قانونی آپشنز پر وزیر اعظم اور وزراء کو بریفنگ دی، جبکہ وزیراعظم نے مشاورتی اجلاس کے دوران تمام وفاقی وزراء کی رائے لی۔
وزیر اعظم نے چیئرمین نیب کی تقرری پر منگل یا بدھ کو دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا۔
Comments are closed.