بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم کا ٹیکس چوری میں ملوث شوگر ملز مالکان کو نوٹس جاری کرنے کا حکم

عمران خان نے شوگر ملز کے مرکزی دروازوں پر کیمرے نہ لگنے اور ٹیکس تفصیلات چھپانےکے قانون میں ترمیم نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے شوگر ملز پر 15 روز میں سی سی ٹی وی کیمرے  لگانے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ بھی دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ شوگر انکوائری کمیشن کے بعد شوگر ملز سے سیلز ٹیکس کی مد میں 80 فیصد اضافہ ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بریفنگ میں بتایا گیا کہ  اب تک شوگر ملز سے 16 سے 29 ارب روپے سیلز ٹیکس جمع ہوا۔

وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماضی میں 345 ارب روپے کی شوگر ملز مالکان نے ٹیکس چوری کی۔

عمران خان نے کہا کہ یہ کالا قانون تھا اور میری حکومت میں دہرا معیار نہیں ہوگا، عوام کے ٹیکس کی تفصیلات پبلک ہیں تو شوگر ملز کی کیوں نہیں؟۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.