
کورونا کا شکار صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ کورونا سے متعلق وزیراعظم نے اُن سے اپنا تجربہ شیئر کیا اور آرام، نیند اور سوپ کا مشورہ دیا ہے۔
عارف علوی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ’میں نیک خواہشات اور دعاؤں پر سب کا شکرگزار ہوں، کیونکہ دعائیں شفایابی کا باعث بنتی ہیں۔‘
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بہت ساری دعاؤں کے سبب میں آج بہتر محسوس کر رہا ہوں۔
صدر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم نے مجھ سے اپنا تجربہ شیئر کیا، آرام، نیند اور سوپ کا مشورہ دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
Comments are closed.