وزیر اعظم عمران خان سے عید کی تعطیلات کے فیصلے پر اپٹما نے نظرثانی کا مطالبہ کردیا ۔
سربراہ اپٹما گوہر اعجاز نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت عید تعطیلات کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔
گوہر اعجاز نے کہا کہ چھٹیاں صرف 13مئی سے 16مئی 4 دن تک ہونی چاہئیں، 10چھٹیوں سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان ہوگا۔
سربراہ اپٹما نے کہا کہ ٹیکسٹائل اور دیگر برآمدات کا ہدف بھی متاثر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کاروباری افراد ایس او پیز پر مکمل عمل کررہے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.